ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / نرملا سیتارمن نے راجیہ سبھا کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کئے 

نرملا سیتارمن نے راجیہ سبھا کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کئے 

Tue, 31 May 2016 21:07:20  SO Admin   abdulhaleem mansoor/S.O. News Service

بنگلور، 31 مئی (یو این آئی) مرکزی وزیر برائے تجارت نرملاسیتا رمن نے راجیہ سبھا کے انتخابات کے لئے آج کرناٹک سے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے ۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینیئر لیڈر محترمہ سیتارمن صبح یہاں پہنچیں اور اسمبلی کے سکریٹری مورتی کے سامنے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے ۔ بی جے پی کی ریاستی یونٹ کے صدر بی ایس یدی یورپا ،مرکزی وزر اننت کمار، اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر دگدیش شیٹار اور پارٹی کے دیگر سینیئر لیڈر کاغذات نامزدگی داخل کرتے وقت موجود تھے ۔ کاغذات داخل کرنے کا آج آخری دن ہے ۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 3 جون ہے ۔ اس کے لئے گیارہ جون کو کرناٹک اسمبلی میں ووٹنگ ہوگی۔محترمہ سیتا رمن کرناٹک سے پہلی بار راجیہ سبھا کے امیدوار کے طور پر الیکشن لڑرہی ہیں۔ اس سے قبل وہ آندھرا پردیش سے راجیہ سبھا کے لئے دو بار منتخب ہوئی تھیں۔


Share: